دکانوں پرگیم کھیلتے بچے اچھے لگتے ہیں
گلیوں میں آوارہ گردی کرتےاچھےلگتےہیں
قوم کا مستقبل اسکول کیوں پڑھنےجائے؟
حکمرانوں کو یہ سوچ کےجھٹکےلگتےہیں
استاد کےلئےدھمکیاں،ہتھکڑیاں گرفتاریاں
کھولیں جو درسگاہیں تو چھاپے لگتےہیں
جن کازورچلتاہےبس اسکول بند کرانے پر
پاکستان میں وہی تعلیم کےمامےلگتےہیں
No comments:
Post a Comment